Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / رومن انگلش میں سیرت النبیؐ کی کتاب ’ دفتر سیاست میں دستیاب

رومن انگلش میں سیرت النبیؐ کی کتاب ’ دفتر سیاست میں دستیاب

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( راست ) : مکتبہ تعلیم بالغان اور ادارہ سیاست کے اشتراک سے کچھ عرصہ پہلے دینیات کی کتاب کی اشاعت عمل میں آئی تھی اور عوام الناس نے اس کی خوب پذیرائی کی ۔ اب ادارہ سیاست کے مخلصانہ تعاون سے رومن انگلش میں مختصر سیرت النبیؐ کی کتاب بنام ’ سیرت النبیؐ کی جھلکیاں ‘ جو 40 صفحات پر مشتمل ہے اور خاص کر عصری علوم یعنی اسکول و کالج کے طلباء کے لیے ترتیب دی گئی ہے کی اشاعت عمل میں آئی ہے ۔ یہ کتاب میں تقریبا 20 عناوین حضور اکرمؐ سے متعلق درج ہیں ۔ جیسے سیرت النبیؐ ، درود کے فضائل ، ختم نبوت ، شفاعت ، توہین رسالت ، اہل بیت وغیرہ موجود ہیں ۔ خواہش مند حضرات یہ کتاب کو رعایتی قیمت صرف 20 روپئے میں دفتر سیاست عابڈس سے کام کے اوقات کے دوران حاصل کرسکتے ہیں ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT