Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈوکے دوگول، پرتگال یوروکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

رونالڈوکے دوگول، پرتگال یوروکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

پیرس۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) یورو2016 کے گروپ مقابلوں کے آخری دن پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کے دو گول کی بدولت ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی جبکہ ہنگری اور آئس لینڈ بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ فرانس میں جاری یورو 2016 میں گروپ مرحلے کے آخری دن 4 مقابلے کھیلے گئے جو سنسنی خیز ثابت ہوئے جہاں اٹلی کو  آئرلینڈ کے خلاف حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پرتگال اور ہنگری کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا۔گروپ ایف کے پہلے میچ میں پرتگال اور ہنگری مدمقابل تھے، جس کا پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر تھا، ہنگری کے گیرا نے 19 ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلائی جس کو پرتگال کے نانی نے 42 ویں منٹ میں برابر کردیا۔کرسٹیانو رونالڈو بالآخر فارم میں نظر آئے اور اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی دلائی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ڈی سوڈزسیک نے 47 ویں منٹ میں گول کرکے ہنگری کو 1-2 کی برتری دلائی جس کو رونالڈو نے 50 منٹ میں برابر کردیا۔پرتگال اور ہنگری کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ ثابت ہوا جہاں دونوں طرف سے گول کرنے کے شاندار حملے کئے گئے

اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی رسہ کشی میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کامظاہرہ کیا۔ ہنگری کے ڈی سوڈزسیک نے میچ کے 55 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر برتری دلوا ئی جس کو رونالڈو نے صرف 5 منٹ کے فرق سے برابر کردیا۔ واضح رہے پرتگال اور ہنگری کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے اس میچ کو برابر کرنا ضروری تھا جبکہ یوروکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث رونالڈو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔گروپ ایف کے دوسرے میچ میں آئس لینڈ نے آسٹریا کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کرلی۔ آئس لینڈ نے میچ کے 18 وین منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جس کو آسٹریا نے دوسرے ہاف میں برابر کردی تاہم آئس لینڈ نے میچ کے اضافی وقت میں گول کرکے ڈرامائی کامیابی حاصل کی۔گروپ ایف سے پرتگال، ہنگری اور آئس لینڈ نے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال کا 25 جون کو کروشیا، ہنگری 26 جون کو بیلجیم اور آئس لینڈ 27 جون کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب سے گروپ ای کے پہلے میچ میں سابق چیمپین اٹلی کو آئرلینڈ نے 0-1 سے حیران کن  شکست دی اور دوسرے مرحلے میں اپنی جگہ بنالی ۔  آئرلینڈ کے نوجوان اسٹرائیکر روبی بریڈی نے میچ کے اختتامی لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ آئرلینڈ 26 جون کو ناک آؤٹ مرحلے میں میزبان فرانس سے مقابلہ کرے گا۔واضح رہے اٹلی پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چمپین اسپین سے 27 جون کو پیرس میں ہوگا۔ ریدجا نائینگولان نے بیلجیم کے لئے واحد اور فیصلہ کن گول میچ کے 84 ویں منٹ بنایا اور اپنی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا یا۔ سویڈن کی ٹیم اپنے اسٹار کھلاڑی زلاٹن ابراہیمووک کے آخری میچ کو یادگار بنانے میں ناکام رہی اور ایونٹ سے بھی باہر ہوگئی۔ بیلجیم کی ٹیم ناک آوٹ مرحلے میں 26 جون کو گروپ ایف کی ٹیم ہنگری کا سامنا کرے گی۔ یورو 2016 کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 25 جون کو ہوگا جس میں سوئٹزرلینڈ اور پولینڈ مدمقابل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT