Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو بھیس بدل کر عوام کیساتھ فٹبال کھیلنے سڑکوں پر نکل آئے

رونالڈو بھیس بدل کر عوام کیساتھ فٹبال کھیلنے سڑکوں پر نکل آئے

میڈرڈ ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سر پر وگ سجائے اورنقلی ڈارھی کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو سڑکوں پر فٹ با ل کھیلنے لگے ۔ اسٹار فٹبالر نے روپ بدل کر مداحوں کو خوب حیران کیا۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے بھیس بدل کر میڈرڈ کے لو گوں کو حیران کر دیا۔ رونالڈو سر پر وِگ جماکر اور نقلی ڈاڑھی لگا کر درویش کے بہروپ میں میڈرڈ کی سڑکوں پر نکل آئے۔ رونالڈو کافی دیر تک فٹبال لئے سڑکوں پر کھیلتے رہے لیکن کوئی بھی ان کو اس روپ میں پہچاننے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔ آخر میں کچھ لمحات گزر جانے کے بعد رونالڈو نے ایک بچے کے سامنے اپنی وگ اور ڈاڑھی اتار کراصلیت ظاہر کر دی اور بچے کو فٹبال بطور تحفہ پیش کیا ۔ اصلیت سامنے آنے کے بعد بڑی تعداد میں مداح اسٹار فٹبالر کے ارد گرد جمع ہو گئے اور سلفیز بنوانے لگے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT