Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست

رونالڈو زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست

نیو یارک، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) معروف امریکی میگزین نے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے ، جس میں پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا اول نمبر ہے۔ اپنی پرفارمنس کے باعث ٹاپ لیول پر رہنے والے اتھلیٹس کمائی میں بھی ٹاپ پر رہے۔ پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر رونالڈو کا فہرست میں پہلا نمبر ہے۔ انہوں نے کھیل کے میدان اور اشتہاری کمپنیوں سے ایک سال کے دوران 80 ملین ڈالرز کمائے۔دوسرے نمبر پر ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی ہیں۔ انہوں نے ایک سال کے دوران 81.4 ملین ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں اکٹھے کئے۔ فہرست میں تیسرا نمبر 77.2 ملین ڈالرز کیساتھ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز کا ہے۔ٹینس کے لجنڈ سوئس اسٹار روجر فیڈرر ایک سال میں 67.8 ملین ڈالرز کما کر چوتھے نمبر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT