Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو نے پرستاروں کو اپنے گھر کی ویڈیو سیر کرائی

رونالڈو نے پرستاروں کو اپنے گھر کی ویڈیو سیر کرائی

لزبن ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے چاہنے والوں کو ویڈیو کے ذریعے اپنے گھر کی سیر کرا دی ۔ 74,64,63,018 روپے کی مالیت کا عالیشان بنگلہ مداحوں کو خوب بھایا۔ فٹبال شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مداحوں کی کرسمس یادگار بنانے کیلئے انہیں اپنے گھر کی سیر کرائی۔ رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے گھر کے مین گیٹ سے لے کر لان تک سارا حصہ دکھایا ہے۔ رونالڈو کا چوہتر کروڑ چونسٹھ لاکھ تریسٹھ ہزار اٹھارہ روپے کی مالیت کا عالیشان گھر خوبصورت اور منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔ بیڈ روم ،لِونگ روم، ڈائننگ روم اور فرنیچر سے لے کر سجاوٹ مداحوں کو خوب بھائی۔ ویڈیو کے آخر میں اسٹار کھلاڑی نے مداحوں سے باغیچے میں بنایا گیا کرسمس ٹری بھی شیئر کیا اور شائقین کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی۔

TOPPOPULARRECENT