Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رونالڈو چیمپیئنز لیگ فائنل کیلئے فٹ

رونالڈو چیمپیئنز لیگ فائنل کیلئے فٹ

میڈرڈ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مشہور ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے ہفتے کو ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف ہونے والے چیمپیئنز لیگ کے فائنل کیلئے کرسٹیانو رونالڈو کو فٹ قرار دیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ران کی تکلیف کا شکار ہیں لیکن زیڈان نے کہا کہ وہ فٹ ہیں اور ہفتے کو ہونے والے پریکٹس میچ میں انہیں احتیاطاً نہیں کھیلایا گیا تھا۔ تین مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بیلن ڈی او جیتنے والے رونالڈو آخری مرتبہ دس دن قبل میدان میں اترے تھے اور انہوں نے ڈیورٹوو کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کرتے ہوئے اس سیزن میں اپنے گولوں کی تعداد 51 کر لی ۔

TOPPOPULARRECENT