Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’رونالڈو‘‘ کا لندن میں پریمیر

’’رونالڈو‘‘ کا لندن میں پریمیر

لندن ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’رونالڈو‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیر ہوا۔ اس موقع پر رونالڈو جیسے ہی گاڑی سے ریڈ کارپٹ پر اترے تو پہلے سے قطار باندھے اُن کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔ اسٹار فٹبالر نے ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔ رونالڈو اپنے پرستاروں میں گھل مل گئے اور انہیں آٹو گراف بھی دیئے۔ رونالڈو نے فلم کیلئے بچپن سے جوانی تک فٹبال کے میدان میں کامیابیوں کا سفر بطور ہیرو خود عکس بند کروایا ہے۔ دستاویزی فلم کی ٹیم ایک سال تک اسپین کے ریئل میڈرڈ فٹبال کلب میں رہی اور پرتگالی کھلاڑی رونالڈو کے متعلق معلومات حاصل کئے۔ اس فلم کے پروڈیوسر نے فٹبالر رونالڈو کی زندگی کا جائزہ لیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ اسٹار فٹبالر تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پروڈیوسر کے مطابق رونالڈو کی زندگی دوستوں کے بہت چھوٹے سے گروہ اور اپنے خاندان کے افراد کے گرد گھومتی ہے۔ میرے خیال میں قربانی کو اِس سطح پر ہونا چاہئے کہ جہاں وہ ہماری قوتِ ادراک سے بالا ہو۔

TOPPOPULARRECENT