Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کا پرتگال کی نمائندگی سے انکار

رونالڈو کا پرتگال کی نمائندگی سے انکار

لزبن۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کرسٹیانو رونالڈو نے اولمپک گیمز کے فٹ بال ایونٹ میں پرتگال کی نمائندگی کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔  ان کے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ نیشنل ٹیم سلیکشن کیلئے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کریں گے حالانکہ شریک ممالک کو یہ اختیار دیاگیا ہے کہ وہ اپنے اسکواڈز میں23سال سے زیادہ عمر کے تین کھلاڑی شامل کر سکتے ہیں۔
میچل اسٹارک کی ہیلی سے شادی
سڈنی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی سرزمین پر کرکٹ کی پرفیکٹ جوڑی اس وقت سامنے آئی جب فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور ویمنز کرکٹر ایلیزا ہیلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں 9 سال کی کم عمر سے ساتھ ہیں لیکن یہ دوستی اب رشتے میں بدل گئی ہے۔ اگرچہ شادی کا مقام نہیں بتایا گیا لیکن اس موقع پر مچل اسٹارک کے نیو ساؤتھ ویلز میں قریبی ساتھی نیتھن لیون،پیٹ کمنز،جوش ہیزل ووڈ ،نک میڈنسن اور شان ایبٹ اپنی پارٹنرز کے ساتھ موجود تھے۔ بدقسمتی سے اسٹارک کے کئی اور ساتھی آئی پی ایل میں مصروفیت کے باعث اس سادہ مگر باوقار تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔

TOPPOPULARRECENT