Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کا 100 واں گول، رئیل میڈرڈ کامیاب

رونالڈو کا 100 واں گول، رئیل میڈرڈ کامیاب

نیویارک۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپئنز لیگ کے میچ میں رونالڈو نے ٹورنمنٹ کا 100 واں گول اسکور کرنے کے علاوہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول بھی ادا کیا ۔ ریئل میڈرڈ کا مقابلہ بائرن میونخ کیساتھ ہوا،بائرن میونخ نے پہلا گول 26 ویں منٹ میں بناکربرتری حاصل کی،45 ویں منٹ میں انہیں پنلٹی کِک پر گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو نے 47 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا،اس کے بعد 77 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری 2-1 کر دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ایونٹ کے دوسرے میچ میں موناکو اور بورشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیموں میں ہوا مقابلہ دلچسپ رہا لیکن مقابلہ موناکو کے حق میں 3-2  کے اسکور پر ختم ہوا۔ موناکو اور بورشیا کے درمیان مقابلہ گزشتہ روز دہشتگردی کے حملے کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT