Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کو تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ایئرکا ایوارڈ

رونالڈو کو تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ایئرکا ایوارڈ

موناکو۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ریئل میڈرڈ کو لا لیگا اور چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے رونالڈو نے کیریئر میں تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا جو انہیں چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز کی سائیڈ لائنز پر دیا گیا۔رونالڈو کے حریف میسی اب تک دو مرتبہ یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں لیکن ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈ کے اسٹار نے رواں سال بیلن ڈی اور جیتنے کے امکانات بھی روشن کر لیے ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ ہر سال وہی گولز اسکور کرتا ہوں تاکہ چیلنجز پر پورا اتر سکوں جو کچھ ممکن ہو وہ کر سکوں اور میری کوشش ہے کہ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرا سکوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی مجھے مزید محنت کرنے اور کبھی ہمت نہ ہارنے کی تحریک دے گی، میں انتہائی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ریئل میڈرڈ کا ساتھ میسر ہے۔رونالڈو نے اس سے قبل 2013-2014 اور اس کے بعد 2015-2016 میں یوئیفا پلیئر ٓف دی ایئر ایوارڈ جیتا تھا اور گزشتہ سیزن چیمپیئنز ٹرافی میں وہ 12 گولوں کے ساتھ سے کامیاب فٹبالر رہے تھے۔اس فہرست میں ان کا مقابلہ لیونل میسی اور گیان لوگی بفون سے تھا جہاں رائے دہی میں اٹلی کے گول کیپر بارسلونا کے اسٹار پر بازی لے گئے۔دریں اثناء خاتون زمرے میں نیدرلینڈ اور بارسلونا کی لیک مارٹینز کو سال کی بہترین ویمنز کھلاڑی قرار دیا گیا۔مارٹینز نے یورپیئن چیمپیئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈ کو پہلا ویمنز بین الاقوامی خطاب جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنمنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT