Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کو روکنے میں میڈرڈ حکام سرگرم

رونالڈو کو روکنے میں میڈرڈ حکام سرگرم

میڈرڈ۔18جون (سیاست ڈاٹ کام )اسپینش فٹبال کلب رئیل میڈرڈ نے پرتگالی اسٹارکرسٹیانورونالڈ وکو کلب میں برقراررکھنے کی کوششیں شروع کردیں اور اس کیلئے کلب نے اسپینش لیگ حکام سے بھی رابطہ کیا ہے۔ اسپینش پراسیکیوٹر نے رونالڈو کیخلاف 14.7 ڈالرکی ٹیکس چوری کامقدمہ دائر کیا ہے جس پر پرتگالی اسٹارنالاں نظر آتے ہیںجبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ ان الزامات کے بعدوہ اسپینش لیگ کا حصہ رہنے سے خوش نہیں ہیں اور اسی لئے انہوں نے رئیل میڈرڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر کلب حکام انہیں روکنے کیلئے سر گرم ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT