Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کیخلاف فیصلے پر زیڈان سخت برہم

رونالڈو کیخلاف فیصلے پر زیڈان سخت برہم

میڈرڈ۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریئل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے اپنی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو پر پانچ میچوں کی پابندی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریفری کا فیصلہ سراسرغلط ہے اور وہ فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔رونالڈو کے خلاف سزا سے جہاں زیڈان برہم ہیں لیکن پریمئر لیگ کے سابق عہدیدار گراہم پول نے کہا کہ رونالڈو کا برتاؤ ناقابل قبول ہے اور انہیں سخت سزا ہونی چاہئے تھی۔یادرہے کہ پرتگالی فٹبالر نے بارسلونا سے مقابلے میں ناشائستہ انداز میں گول کرنے کا جشن منایا اور پھر دوسرا زرد کارڈ دکھائے جانے پر میدان سے باہر جاتے ہوئے ریفری کو دھکا بھی دیا، پابندی کے بعد اب بارسلونا سے ہی اسپینش کپ کے سیکنڈ لیگ میچ میں رونالڈو ٹیم کو دستیاب نہیں رہے۔

TOPPOPULARRECENT