Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کی پابندی کے خلاف درخواست مسترد

رونالڈو کی پابندی کے خلاف درخواست مسترد

 

بارسلونا ۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کی عدالت نے پرتگالی اسٹار رونالڈو کی جانب سے 5 میچز کی پابندی اٹھانے کی درخواست مسترد کر دی ۔ رونالڈو نے بارسلونا کیخلاف سوپر کپ کے میچ میں سرخ کارڈ دکھانے والے ریفری کو دھکہ دیا تھا۔ رونالڈو کی پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد ہو گئی۔معروف فٹبالر کا موقف تھا کہ انہیں سوپر کپ کے میچ میں گول کے بعد شرٹ اتار کر خوشی منانے کی سزا دی گئی جو کہ نا انصافی ہے ، ان کی پابندی ختم کی جائے۔ عدالت نے ان پر 5 میچوں کی پابندی برقرار رکھتے ہوئے موقف اپنایا کہ انہیں شرٹ اتارنے پر نہیں بلکہ ریڈ کارڈ اور ریفری کو دھکہ دینے کے جرم میں سزا ملی۔رونالڈو نے کہا ہے کہ 5 میچوں کی پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔
راجستھان رائلزاپنا نام بدلنے کا خواہاں
جے پور۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے نام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ میچ فکسنگ کے باعث دو سال کی معطلی کے بعد مذکورہ ٹیم کی آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں واپسی ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT