Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کی کشتی پر کسٹمز عہدیداروں کا دھاوا

رونالڈو کی کشتی پر کسٹمز عہدیداروں کا دھاوا

میڈرڈ۔14جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رونالڈو کی خانگی کشتی پر اسپینش ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے دھاوا بول دیا۔ وہ افراد خاندان کے ہمراہ چھٹیاں منانے بیلارک آئی لینڈ پہنچے تھے تاہم اس دوران کسٹمز یونیفارم میں ملبوس تین عہدیدار ان کی کشتی پر سوار ہو گئے اور انہوں نے ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔حکام نے کہا ہے کہ وہ مذکورہ جزیرے کی طرف جانے والی خانگی کشتیوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹیکس چوری کے مقدمے میں رونالڈو کو تین ہفتے بعد اسپین کی مقامی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔

TOPPOPULARRECENT