Thursday , April 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کی ہیٹ ٹرک ‘ ریئل میڈرڈسیمی فائنل میں داخل

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک ‘ ریئل میڈرڈسیمی فائنل میں داخل

میڈرڈ ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار پرتگالی فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت رئیل میڈرڈ نے بائرن میونخ کے خلاف اضافی وقت میں ملی 4-2 کی متنازعہ فتح کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔ رئیل نے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں کل اوسط کے حساب سے 6-3 کے فرق سے جیت حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ رونالڈو نے 76 ویں، 105 ویں اور110 ویں منٹ میں گول کئے اور مارکو ایسیسیو نے112 ویں منٹ میں ٹیمکیلئے گول کئے ۔ بائرن کیلئے رابرٹ لیوانووسکي نے 53 ویں منٹ میں پینالٹی پر گول کیا جبکہ سرجیو راموس نے 78 ویں منٹ میں گول کیا۔رئیل اور بائرن کے درمیان یہ مقابلہ کافی متنازعہ رہا جس میں ارٹورو ودال کو دو زرد کارڈس دکھا کر باہر کر دیا گیا جس کی بائرن نے کافی مخالفت کی۔ بالآخر میچ میں رئیل نے اضافی وقت میں 4-2 کے فرق سے جیت اپنے نام کر لی اور ریکارڈ مسلسل ساتویں سال سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اگرچہ رئیل کو بائرن نے سخت ٹکر دی جو پہلے مرحلے میں2-1  سے پچھڑنے کے بعد واپسی کی کوشش کر رہی تھی اور میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔ وہیں میچ میں رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک لگانے کے ساتھ ہی اپنے100 چیمپئنز لیگ گول کا نشانہ بھی حاصل کر لیا اور شروع سے آخر تک میچ پر چھائے رہے ۔ اگرچہ رونالڈو کے دونوں گول آف سائڈ تھے ۔ پرتگالی اسٹرائیکر نے اپنی کامیابی کے بعد کہا بائرن جیسی بہترین ٹیم کے خلاف چھ گول کرنا آسان نہیں تھا لیکن ہم نے ایسا کیا اور ہم سیمی فائنل میں جانے کا حقدار ہیں۔ رئیل میڈرڈ تو رئیل میڈرڈ ہی ہے اور ہم مشکلات کا سامنا کرنے کے عادی ہیں لیکن سیمی فائنل میں دوبارہ جگہ بنانے پر خوش ہیں۔اگرچہ بائرن کے کوچ کارلو اینسیلوتي نے ارٹورو کو باہر بھیجے جانے اور رونالڈو کے آف سائڈ گول کو لے کر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا ارٹورو کو دیا گیا سرخکارڈ غلط تھا اور رونالڈو کو جس طرح سے آف سائڈ گول دیئے گئے اس سے ہم بہت ناراض ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کوارٹر فائنل میں بہتر ریفری رکھنا چاہئے تھا اور اب وقت آ گیا ہے جب ویڈیو ریفری کی ضرورت ہے کیونکہ اب بہت غلطیاں ہو رہی ہیں۔جرمن چیمپئن کو اسپین میں اس سے پہلے چار مرتبہ میچوں میں بھی شکست جھیلنی پڑی ہے ۔ لیگ مرحلے میں آگے بڑھنے کے لئے بائرن نے رئیل کو سخت ٹکر دی اور میچ کے آٹھویں منٹ سے ہی حملے شروع کر دیئے ۔ پہلے مرحلے کی طرح رئیل نے پہلے ہاف سے پہلے کافی موقع بنائے ۔ وہیں ڈیفنڈر جیروم بوئٹاگ کافی دفاعی انداز میں کھیلے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT