Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کے رئیل میڈرڈ سے معاہدہ 2021 تک توسیع

رونالڈو کے رئیل میڈرڈ سے معاہدہ 2021 تک توسیع

میڈرڈ ۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو، اسپین کے فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کو 2021 تک توسیع دیں گے۔ریئل میڈرڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانورونالڈو کے معاہدے میں توسیع کے لئے  ایک باقاعدہ تقریب سینتیاگو برنابیو اسٹیڈیم کے صدارتی بکس پر ہوگی۔پرتگالی اسٹار اس تقریب میں اپنے معاہدے کو30 جون 2021 تک توسیع دیں گے جہاں کلب کے صدر فلورینٹینو پیرز اور خود رونالڈو بھی موجود ہوں گے۔ریئل میڈرڈ پر فیفا نے ایک سال کے لئے کھلاڑیوں کے منتقلی پر پابندی عائد کی تھی جبکہ 31 سالہ رونالڈو، گیراتھ بیل، لوکا موڈرک اور ٹونی کروز سمیت معاہدے کو توسیع دینے والے کلب کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیل کا 6 سالہ نیا معاہدہ 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا ہوگا جس میں ٹیکس بھی شامل ہوگا۔دوسری جانب رونالڈو کا معاہدہ 2018 میں ختم ہونے والا تھا تاہم وہ ممکنہ طور پر ایک  مرتبہ پھر مہنگے ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔امریکی میگزین فوربس کے مطابق رونالڈو پہلے ہی سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں اور سال 2016 میں تنخواہ اور دیگر مد میں 88 لاکھ ڈالر کما چکے ہیں۔رونالڈو 2009 میں جب انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ریئل میڈرڈ میں شامل ہوئے تھے تو اس وقت ان کا معاہدہ تاریخ کا مہنگا ترین معاہدہ تھا۔ریئل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے رونالڈو کو اپنے کیریئر کا خاتمہ ریئل میڈرڈ سے ہی کرنے کا مشورہ دیا جیسے انھوں 2006 میں اپنے کیرئر کو اسی کلب سے خیر باد کہا تھا۔زیڈان نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے جو کارنامے انجام دئے ہیں اور جو انجام دے رہے ہیں اس حوالے سے وہ منفرد ہیں اس لئے یہ خواب ہے کہ وہ اپنا کیریئر یہی سے ختم کریں۔2013 اور 2014 میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی حاصل کرنے والے رونالڈو نے کلب میں آنے کے بعد 8 ٹرافیاں جیتی ہیں۔رونالڈو کی رواں سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انھیں 2017 کے بیلن ڈی اور کے لئے پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT