Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈو کے 400 گول مکمل

رونالڈو کے 400 گول مکمل

میڈرڈ۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے کیریئر میں چارسو گول کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے دیا۔  اسپینش لالیگا میں سیویلا کے خلاف دوسرا گول کرکے عظیم کھلاڑی نے 400 گول کاکارنامہ انجام دیا۔ ریئل میڈرڈ نے اہم میچ میں 4-1سے کامیابی حاصل کی جبکہ بارسلونا نے بھی لاس پلماس کو اسی اسکور سے زیر کیا۔

روسٹن چیس اور یاسر شاہ سیریز میں سرفہرست
ڈومینکا۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنا کر ویسٹ انڈیزکے  بیٹسمین روسٹن چیس بیٹنگ جبکہ بولنگ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ سرفہرست رہے۔ روسٹن چیس نے تین ٹسٹ مقابلوں کی چھ اننگز میں 100.75کی اوسط سے 403 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے کپتان مصباح الحق دوسرے نمبر پر رہے۔انہوں نے تین میچوں کی چھ اننگز میں67.75 کی اوسط سے تین نصف سنچریوں سمیت 271 رنز بنائے۔اظہرعلی نے تین ٹسٹ میچز کی چھ اننگز میں دو سنچریوں کی مدد سے 43.50کی اوسط سے 261رنز بنائے۔بولنگ میں یاسر شاہ نے تین ٹسٹ میچز کی چھ اننگز میں 21.96 کی اوسط سے 25 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے شینن گبرائیل پندرہ وکٹوں سمیت دوسرے بہترین بولر ثابت ہوئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT