Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / رونالڈ وکی آج 11 ویں چیمپئن لیگ خطاب پر نظریں

رونالڈ وکی آج 11 ویں چیمپئن لیگ خطاب پر نظریں

میلان۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کل اٹلیٹیکومیڈرڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئن لیگ کے فائنل کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اپنے انفرادی ریکارڈ کی بجائے اپنی ٹیم ریئل میڈرڈ کو 11 ویں مرتبہ خطاب دلوانے پر مرکوز ہے۔رونالڈوجنہوں نے 3 مرتبہ دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزازحاصل کیا ہے اور انہیں 3 مرتبہ فیفا کا ایوارڈ ملاہے وہ رواں سیزن 16 گولس اسکور کرچکے ہیں اور وہ چیمپئن لیگ میں سب سے زیادہ 17 گولس کے اپنے ہی ریکارڈ کو عبور کرنے کے قریب ہیں لیکن انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے اگر میں اپنا ریکارڈ برابر کرلوں یا اسے عبور کرلوں تو یہ ایک بہتر احساس ہوگا لیکن اس سے کہیں زیادہ خوشی ٹیم کو 11 ویں مرتبہ چیمپئن بنانے پر ہوگی۔رونالڈونے ان خیالات کا اظہار دراصل کل یہاں کھیلے جانے والے چیمپئن لیگ کے فائنل کے تناظر میں کیا ہے جہاں انکی ٹیم کو اٹلیٹیکو میڈرڈ کا سامناہے جسے رونالڈو کی ٹیم نے 2014 ء کے فائنل میں شکست دی تھی لیکن اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 10 مقابلوں میں ریئل میڈرڈ کو صرف ایک مرتبہ ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور دوسری جانب رونالڈو سن سیرو میں اپنے پہلے گول کا تعاقت کررہے ہیں حالانکہ دنیا کے بہترین تصور کئے جانے والے رونالڈو کا رواں سیزن مظاہرہ کافی شاندار ہے اور وہ تاحال لیگ میں 16 گول اسکور کرچکے ہیں۔علاوہ ازیں اگر کل ریئل اپنی حریف ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ یورپ میں سب سے بہتر فٹبال کلب کی شناخت کو مزید بہتر بنا لیگی۔میڈرڈ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس نے یورپی لیگ کے اس ٹورنمنٹ کے افتتاحی خطاب ’’یورپین کپ ‘‘1962 میں حاصل کیا تھا۔رونالڈو زخمی ہونے کی وجہ سے حالیہ مقابلوں میں شرکت نہیں کرپائے تھے لیکن وہ خود کوفٹ قرار دینے کے علاوہ یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اٹلیٹیکو ٹیم ایک فائنل میں ایک سخت حریف ثابت ہوگی۔میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے رونالڈوکی واپسی کو خوش آئند قراردینے کے علاوہ امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم 2014 کی تاریخ دہرائے گی۔

TOPPOPULARRECENT