Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / روٹی گول نہ پکانے پر بیٹی کا قتل کرنے والے پاکستانی باپ کو سزائے موت

روٹی گول نہ پکانے پر بیٹی کا قتل کرنے والے پاکستانی باپ کو سزائے موت

لاہور 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شخص کو عدالت نے اپنی 12 سالہ لرکی کو گزشتہ سال گول روٹی نہ پکانے کے جرم میں قتل کردیا تھا، سزائے موت سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج نے خالد محمود کو جس نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا تھا اور اُس کی نعش ایک ہسپتال کے باہر پھینک دی تھی، سزائے موت سنائی۔ جج اصغر خان نے دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کرنے کے بعد کل کہا تھا کہ ایسے شخص کو جو اپنی بیٹی کو معمولی تنازعہ پر بے رحمی سے ہلاک کردیتا ہے، معاف نہیں کیا جاسکتا۔ استغاثہ کے بموجب مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کے بموجب اُس کی بیٹی کا اغواء کیا گیا تھا جبکہ اُس کا باپ غذائی اجناس خریدنے کے لئے بازار گیا ہوا تھا۔ تاہم اُس کی بیٹی واپس نہیں آئی۔ بعد میں شاد باغ پولیس کو پتہ چلا کہ لڑکی کی نعش میو ہاسپٹل کے روبرو پڑی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT