Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / روٹ انگلش ٹسٹ ٹیم کے نئے کپتان‘اسٹوکس نائب

روٹ انگلش ٹسٹ ٹیم کے نئے کپتان‘اسٹوکس نائب

لندن ۔13فرروی (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے یارکشائر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ جو روٹ کو انگلش ٹسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنادیا ہے۔وہ السٹر کک کی جگہ کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے جنھوں نے گذشتہ ہفتے چار برس کے دوران 59 ٹسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔روٹ ٹسٹ کرکٹ میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے 80ویںکھلاڑی ہیں۔ کپتان بنائے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے روٹ نے کہا کہ ٹسٹ ٹیم کی قیادت ملنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ میں بہت خوش اور پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔کپتان مقرر کئے جانے سے قبل روٹ ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان تھے اور اب یہ ذمہ داری ڈرہم کاؤنٹی کے لئے کھیلنے والے 25 سالہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو سونپی گئی ہے۔انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ کے موجودہ ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ جو ہمارا اگلا ٹسٹ کپتان بننے کے لئے درست شخص ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس نے یہ ذمہ داری قبول کر لی ہے۔خیال رہے کہ 32 سالہ کک نے 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 2013 اور 2015 کے ایشز میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم گذشتہ سال ہندوستان کے خلاف 4-0 سے ٹسٹ سیریز میں شکست کے بعد انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے کپتان ہونے کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔علاوہ ازیں روٹ اس وقت انگلش ٹیم کے سب سے قابل بھروسہ بٹسمین ہیں جنھیں بیٹنگ شعبہ میں ریڈھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT