Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / روٹ اور بین اسٹوکس انگلش ٹیم سے باہر

روٹ اور بین اسٹوکس انگلش ٹیم سے باہر

لندن۔14جون (سیاست ڈاٹ کام ) لنکا شائر کاؤنٹی کے بیٹسمین لیام لیونگ اسٹون سمیت چار کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ جون کے اواخر میں جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 16رکنی انگلش اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا۔میسن کرین، ڈیوڈ مالان ،ٹام کرن اور کریگ اوورٹن بھی ملک کی نمائندگی کے منتظر ہیں جبکہ معین علی، جیک بال، عادل رشید ، جیو روٹ اور بین اسٹوکس کو آئندہ سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ کمر کی تکلیف کے باعث ٹائمل ملز بھی جنوبی افریقہ کیخلاف ساؤتھمپٹن میں21جون سے شروع ہونے والے میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ ناقص فارم کے باوجود جیسن روئے قابل غور سمجھے گئے ،ایان مورگن کی زیر قیادت مارک ووڈ صرف پہلا اور جانی بیئراسٹو ابتدائی دو میچز کھیلیں گے۔

ڈی ویلیئرز افریقی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتا ن
لندن۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کے خلاف ٹونٹی20 سیریز میں جنوبی افریقہ کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کریں گے۔ مختصر ترین فارمیٹ کے مستقل قائد فاف ڈو پلیسی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے ٹیم کے باہر ہونے کی وجہ سے وطن واپس جا رہے ہیں تاکہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے موقع پر گھر میں موجود رہیں وہ انگلینڈ کیخلاف 4ٹسٹ میچوں کی سیریز سے قبل واپس لوٹ آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT