Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / روٹ اور کُک کی شاندار بیٹنگ ، انگلینڈ 210/2

روٹ اور کُک کی شاندار بیٹنگ ، انگلینڈ 210/2

مانچسٹر۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے دن ٹی ٹائم تک 210/2 رنز بنالئے ۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے بیٹنگ کیلئے سازگاروکٹ پر ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔  کک اور ایلکس ہیلزنے پہلی وکٹ کیلئے 25 رنز ہی جوڑے تھے کہ محمد عامر نے شاندار ان سوئنگ پر ہیلز ی کی وکٹیں بکھیر دیں۔تاہم اس کے بعد جو روٹ اپنے کپتان کا ساتھ نبھانے وکٹ پر پہنچے اور دونوں نے پراعتماد انداز میں پاکستانی بولرز کا سامنا کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی۔چائے کے وقفہ سے قبل کپتان کُک شاندار سنچری بنانے کے فوری بعد محمد عامر کا شکار ہوئے ۔ عامر نے انھیں صاف بولڈ کیا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم نے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے اسٹیفن فن اور جیک بال کی جگہ بین اسٹوکس اور جیمز اینڈرسن کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے جبکہ قیاس آرائیوں کے برعکس معین علی کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں اور لارڈس کی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT