Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / روٹ پاکستان کیلئے بڑا خطرہ: مصباح

روٹ پاکستان کیلئے بڑا خطرہ: مصباح

ابوظہبی ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹسٹ کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں انگلش مڈل آرڈر بیٹسمن جو روٹ کو میزبانوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ مصباح کا کہنا ہے کہ روٹ نے مسلسل کارکردگی دکھا کر انہیں متاثر کیا اور وہ فاسٹ بولنگ کے ساتھ ساتھ اسپن کو بھی اچھا کھیلتے ہیں۔ مصباح نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کیلئے ایک کالم میں تحریر کیا: ’’جو روٹ انگلینڈ کا مرکزی کھلاڑی ہو گا۔ انہوں نے وطن کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں میں بھی رنز بنائے ‘‘۔ 24 سالہ روٹ انگلینڈ کیلئے محض 32 ٹسٹ میچوں میں 2733 رنز بنا نے کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم بولنگ میں بھی مفید ثابت ہوئے ہیں۔ حالیہ ایشز کامیابی میں روٹ نے انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ 460 رنز بنائے تھے۔ مصباح کے مطابق پاکستان کو یارک شائر سے تعلق رکھنے والے روٹ سے نمٹنے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنی ہو گی۔ پاکستانی کپتان کا ماننا ہے کہ اگر روٹ کو بڑا اسکور کرنے سے باز رکھا گیا تو انگلینڈ کو ہرانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT