Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / روپئے کی قدر میں 10پیسے انحطاط، قدر 66.93 ہوگئی

روپئے کی قدر میں 10پیسے انحطاط، قدر 66.93 ہوگئی

ممبئی ۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روپئے کی قدر مسلسل دوسرے دور کے لئے ہفتہ کے دن 10 پیسے کم ہوگئی۔ اس طرح ڈالر کے مقابل ہندوستانی روپئے کی قدر 66.93 پیسے رہ گئی جبکہ بیرون ملک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اندرون ملک ذخائر آغاز میں نسبتاً کم رہے۔ درآمد کنندوں کے لئے امریکی کرنسی کی طلب میں مستقل اضافہ بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ ڈیلرس کا کہنا ہے کہ ڈالر کی نئی طاقت ابتدائی سروے کے بموجب امریکی خدمات کی اکٹوبر میں توسیع کا نتیجہ ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے سفارتکاروں کی بازطلبی
نئی دہلی ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان نے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ کے پیش نظر اعلان کیا کہ انئی دہلی اور آسلام آباد کے اپنے اپنے سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں واپس طلب کرلیا جائے ۔ یہ ایک دوسرے کے خلاف ردعمل تھا ۔ہندوستانی پولیس نے آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے ثبوت حاصل کلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT