Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / روپا گنگولی مغربی بنگال بی جے پی کے ویمنس ونگ کی سربراہ مقرر

روپا گنگولی مغربی بنگال بی جے پی کے ویمنس ونگ کی سربراہ مقرر

کولکتہ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سے سیاستداں بننے والی روپا گنگولی کو مغربی بنگال میں بی جے پی کی ویمنس ونگ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں پارٹی کے ذرائع نے کہاکہ صدر ریاستی بی جے پی دلیپ گھوش نے کئی نئے تقررات کئے اور زیادہ تر پرانے عہدیداروں کو برخاست کردیا جو اُن کے پیشرو راہول سنہا کی میعاد کے دوران کلیدی عہدوں پر فائز تھے۔
پولیس پر حملہ کرنے والی خاتون گرفتار
پاناجی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون کو پاناجی پولیس اسٹیشن میں ایک مرد پولیس ملازم اور ایک خاتون کانسٹبل کو مبینہ زدوکوب کی پاداش میں آج گرفتار کرلیا گیا۔ وہ وہاں ایک شکایت درج کرانے آئی تھی۔ 35 سالہ فریدہ بی نے مبینہ طور پر کافی دنگا مچایا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT