Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / روڈسیفٹی پر 19 اگست سے دو روزہ ورکشاپ

روڈسیفٹی پر 19 اگست سے دو روزہ ورکشاپ

وجئے واڑہ میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو افتتاح کرینگے
وجئے واڑہ ۔ 14 اگست (پی ٹی آئی) روڈ سیفٹی پر ایک دو روزہ نیشنل ورکشاپ 19 اگست سے وجئے واڑہ میں منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے جبکہ مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس ورکشاپ کا اہتمام مشترکہ طور پر مرکزی حکومت اور حکومت آندھراپردیش کی جانب سے عالمی بینک کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ اس ورکشاپ میں ملک کے ماہرین اس موضوع پر مقالے پیش کریں گے۔ ایک سرکاری صحافتی ریلیز میں یہ بات کہی گئی ہے۔ اس میں وزراء، متعلقہ محکمہ جات کے عہدیدار، روڈ سیفٹی پر سپریم کورٹ کمیٹی کے ارکان، وزرائے ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹ کمشنرس، سنٹرل سکریٹریز حصہ لیں گے۔ پولیس کے عہدیداروں کے علاوہ اس ورکشاپ میں محکمہ عمارات و شوارع این ایچ اے آئی، میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ، بلدی نظم و نسق، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT