Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر ایوب خان ممبئی ائرپورٹ پر گرفتار؟

روڈی شیٹر ایوب خان ممبئی ائرپورٹ پر گرفتار؟

حیدرآباد 25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے ایک روڈی شیٹر ایوب خان کو ممبئی ائرپورٹ پر گرفتار کرلئے جانے کی اطلاع ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایوب خان شہر میںمختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ وہ ایک مقدمہ میں ضمانت کے بعد بیرون ملک ( دوبئی ) فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس انہیں شدت سے تلاش کر رہی تھی ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے لک آوٹ نوٹس بھی جاری کی تھی ۔ اسی نوٹس کی وجہ سے ممبئی ائرپورٹ پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایوب خان گذشتہ ایک سال سے دوبئی میں مقیم تھا اور وہ آج شام دوبئی سے بذریعہ طیارہ ممبئی پہونچا تھا ۔ لک آوٹ نوٹس کی وجہ سے انہیں فوری وہاں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سٹی پولیس ایوب خان کو ممبئی سے حیدرآباد منتقل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT