Tuesday , April 25 2017
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر ایوب خان ممبئی سے شہر منتقل

روڈی شیٹر ایوب خان ممبئی سے شہر منتقل

حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے بدنام زمانہ روڈی شیٹر ایوب خان کو جسے ممبئی ایرپورٹ پر ایمیگریشن عہدیداروں نے حراست میں لے لیا تھا ٹاسک فورس پولیس نے شہر منتقل کردیا ۔ 45 سے زائد مقدمات میں ملوث روڈی شیٹر گذشتہ سال فرضی پاسپورٹ دوبئی فرار ہوگیا تھا جسکے نتیجہ میں حیدرآباد پولیس نے اسکے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کرکے ملک کے تمام ایرپورٹس کو آگاہ کیا تھا ۔ کالاپتھر پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر ایوب خان کے خلاف ساؤتھ زون پولیس نے فرضی پاسپورٹ تیار کرنے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایوب خان نے گولکنڈہ علاقہ کے پتہ پر فرضی پاسپورٹ حاصل کیا تھا جس میں اپنے والد کا نام اور تاریخ پیدائش بدل کر سرکاری دستاویز حاصل کئے ۔ روڈی شیٹر کے خلاف کالاپتھر اور مائلاردیوپلی پولیس کے دو غیر ضمانتی وارنٹس زیر التوا ہیں ۔ پولیس کل اسے میڈیا کے روبرو پیش کریگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT