Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر محمد سلیم خان قتل میں ملوث 5 خاطی گرفتار

روڈی شیٹر محمد سلیم خان قتل میں ملوث 5 خاطی گرفتار

حیدرآباد ۔ /13 اکٹوبر (سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے روڈی شیٹر محمد سلیم خان کے قتل میں ملوث 6 خاطیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ نے بتایا کہ /9 اکٹوبر کی شب فلک نما پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر سلیم خان اور ایک اور روڈی شیٹر عرفان عرف چھوٹو کے درمیان معمولی سے مسئلہ پر بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے بعد عرفان نے اپنے ساتھی روڈی شیٹر کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ عرفان اور مقتول کے درمیان سبقت کو لے کر سرد جنگ چل رہی تھی جس کے نتیجہ میں عرفان نے اپنے حریف کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔ عرفان نے اپنے 5 ساتھیوں افروز خان ، عبدالنصیر ، شیخ یوسف ، محمد اصغر اور سید عیسٰی کی مدد سے محمد سلیم خان کو اچی ریڈی نگر فلک نما میں واقع ایک ہوٹل کے روبرو نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے پر کئی ضربات لگائے جس کے نتیجہ میں سلیم برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی بیوی شبانہ بیگم نے فلک نما پولیس سے شکایت درج کروائی تھی اور مقامی عینی شاہدین کی گواہی کی بنیاد پر عرفان اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا اور قتل میں استعمال کی گئی چاقو اور ایک پلسر موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ گرفتار ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT