Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / روڈی شیٹر گرفتار ، آٹو ٹائر بیاٹریاں ضبط

روڈی شیٹر گرفتار ، آٹو ٹائر بیاٹریاں ضبط

حیدرآباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز پولیس نے صدام کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ آٹو ٹائر بیاٹرز کو ضبط کرلیا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جوبلی ہلز مسٹر متو کے مطابق صدام جو جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر ہے ۔ صدام اس حدود میں سرگرم تھا جو اپنے اور گھریلو اخراجات کی پابجائی کیلئے سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا ۔ نشہ کی لت کا شکار مجبور اس روڈی شیٹر نے منصوبہ تیار کرکے سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا ۔ پارک ، سڑکوں اور بستیوں میں رکھے ہوئے آٹوز کے ٹائر اور آٹو رکشا اور جیسا موقع فراہم ہو آٹوز کی بیاٹریوں کا بھی سرقہ کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے بالآخر صدام کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ سامان کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT