Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / روڈ ٹو ومبلڈن ٹورنمنٹ میں مہک جین اور ساچت شرما کامیاب

روڈ ٹو ومبلڈن ٹورنمنٹ میں مہک جین اور ساچت شرما کامیاب

لندن 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) روڈ ٹو ومبلڈن ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی مہلک جین اور ساچت شرما نے لڑکیوں اور لڑکوں کے سنگلز خطاب جیت کر بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ برطانیہ کے نیشنل گراس کورٹ چمپئن شپ میں مہک جین اور ساچت شرما نے یہ خطاب جیت لئے ۔ مہک نے چیک جمہوریہ میں آئی ٹی ایف ورلڈ جونئیر ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں مقابلہ کیا تھا اور وہاں سے لندن پہونچیں ۔ انہوں نے دوسری نمبر سیڈ ایستھر اڈیشینا کے خلاف 6 – 4, 6 – 4 سے کامیابی حاصل کی ۔ مہک نے کامیابی کے بعد کہا کہ انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ میچ میں انہوں نے بہت کم غلطیاں کیں جس کا انہیں فائدہ حاصل ہوا ۔ جبکہ ساچت نے ڈربی شائر کے براڈلے بک لینڈ کے خلاف 6 – 4, 6 – 4 سے ہی کامیابی حاصل کی ۔ دونوں نے سنگلز خطاب اپنے نام کرلئے ۔ ساچت شرما نے بھی میچ کے بعد کہا کہ یہ ٹورنمنٹ بہترین رہا ہے اور سخت محنت کے بعد انہیں کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنمنٹ جیتنا ان کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT