Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / روڑکی ہریدوار میں فرقہ وارانہ فساد ، 13 گرفتار

روڑکی ہریدوار میں فرقہ وارانہ فساد ، 13 گرفتار

ہریدوار ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہریدوار کے علاقہ روڑکی لندھورا میں فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلہ میں سابق ایم ایل اے کنور پرنو سنگھ کے بشمول 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات اسکراپ ڈیلر کی دوکان کو زبردستی خالی کرانے کے بعد بھڑک اٹھا تھا۔ چمپیئنس کے انکل راج کمار کرشنا سنگھ اور دیگر 12 افراد کو اس فساد کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کل پیش آئے تشدد کے واقعات میں 32 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پرنو سنگھ پر الزام ہیکہ اس نے مذہبی کتاب کو باہر پھینک دیا تھا اور دیگر مذہبی مواد کی بیحرمتی کی تھی۔ اسکراپ ڈیلر کی دکان کو وہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اس کے بعد دو اقلیتی طبقہ کے ارکان اور دیگر طبقہ کے ارکان کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا۔ مسلمانوں نے الزام عائد کیا کہ پرنو سنگھ نے مذہبی کتاب کی بیحرمتی کی تھی۔ انہوں نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور سنگباری کرتے ہوئے چار موٹر گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اس علاقہ میں آئی ٹی بی وی ٹی اور آر اے ایف کے علاوہ مقامی پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT