Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / روہتک میں کبڈی کھلاڑی کا قتل

روہتک میں کبڈی کھلاڑی کا قتل

روہتک ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روہتک ضلع کے ریتاہل میں دو مسلح حملہ آواروں نے ایک قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ جائے وقوع کے قریب ایک مکان پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں قاتلوں کی تصاویر قید ہوگئی ہیں۔ 24 سالہ کھلاڑی کل شام پریکٹس کے بعد اپنے مکان واپس ہورہے تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ کردی گئی ۔ اسکوٹر پر سوار دو حملہ آوروں نے سکھیندر کو اس کے مکان کے قریب پستول سے فائرنگ کردی۔ یہ منظر قریب میں واقع سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جس میں یہ دیکھا گیا کہ سکھیندر موبائیل فون پر بات کرتے ہوئے جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے ان کے سینہ اور پیشانی پر گولی مارکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT