Thursday , April 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت شرما انڈیا بلیو کے کپتان

روہت شرما انڈیا بلیو کے کپتان

ممبئی  ۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے انڈیا بلیو اور انڈیا ریڈ کے اسکواڈز کا اعلان کردیا جس کو دیودھر ٹرافی میں وجے ہزارے ٹورنمنٹ کی فاتح تمل ناڈو سے مقابلہ کرنا ہے۔ ٹرائی سیریز25مارچ سے وشاکھا پٹنم میں شروع ہوگی۔ ہندوستانی اوپنر روہت شرما کو انڈیا بلیو کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ پارتھیو پٹیل انڈیا ریڈ کی قیادت کریں گے۔ حیران کن طور پر مہندر سنگھ دھونی کسی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
مہاراشٹر۔گجرات رپورٹ غلط: بی سی سی آئی
نئی دہلی۔22  مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی (سی او اے ) نے واضح کیا کہ مہاراشٹر کرکٹ اسوسی ایشن اور گجرات کرکٹ اسوسی ایشن کی رکنیت کے سلسلے میں میڈیا میں شائع رپورٹورں میں ان دونوں ریاستوں کی رکنیت کو سمجھنے میں غلطی کی گئی ہے ۔بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ  کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا کہ مہاراشٹر کرکٹ اسوسی ایشن اور گجرات کرکٹ اسوسی ایشن کو ان دو ریاستوں کی جانب سے بی سی سی آئی کی مکمل رکنیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ یہ رپورٹ بالکل غلط ہے اور رکنیت سے متعلق قوانین کی غلط تشریح پر مبنی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT