Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت شرما ریسلنگ ٹیم کے مالک

روہت شرما ریسلنگ ٹیم کے مالک

نئی دہلی، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر روہت شرما آج پرو ریسلنگ لیگ ٹیم یوپی واریئرس کے شریک مالک بن گئے۔ ماضی کے بالی ووڈ اسٹار دھرمیندر کے بعد ہندوستان کے او ڈی آئی اوپنر دوسری بڑی نامور شخصیت ہیں جنھوں نے اس لیگ میں ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کئے ہیں۔
آئی پی ٹی ایل : نڈال ۔ فیڈرر میچ
نئی دہلی ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روجر فیڈرر اور رفائیل نڈال جو ٹینس کے دو عظیم لیجنڈس ہیں ، اُن کے درمیان یادگار میچ کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جبکہ انٹرنیشنل پریمیر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل ) کا تیسرا مرحلہ کل یہاں شروع ہورہا ہے ۔ دونوں لیجنڈس کا 2015 ء کا سیزن متضاد رہا ۔ نڈال ڈیفنڈنگ چمپیئنس مائیکرو میاکس انڈینس میں ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کے ساتھ ہے ۔ نڈال اور فیڈرر کا ٹینس کورٹ پر 12 ڈسمبر کو سامنا رہے گا جب دہلی مرحلہ کے آخری میچ میں انڈین ایسیس اور یو اے ای رائیلس کا میچ رہے گا۔ یہ ایونٹ کل جاپان واریئرس اور یو اے ای رائیلس کے میچ کے ساتھ شروع ہوگا۔

 

انگلینڈ پلیئرز اسوسی ایشن کا ہندوستان میں ورلڈ ٹی20 پر اظہارتشویش
لندن، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان میں منعقد ہونے والے ورلڈ ٹی20 پرانگلینڈ پلیئرز اسوسی ایشن نے تشویش کا اظہارکر دیا۔ انگلینڈ پلیئرز اسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو انگس پورٹر نے کہا کہ ہندوستان میں ایونٹ پر تشویش ہے، کھلاڑی کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہی ہے۔ انھیں بی پی ایل میں شریک اپنے کھلاڑیوں کی فکر بھی ہے۔ انہوں نے کہا ورلڈ ٹی 20 میں شرکت سے پاکستان کے انکار کا امکان ہے لیکن علم نہیں کہ پاکستان ایونٹ میں شریک ہو گا یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT