Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت شرما کو ٹرپل ایچ کا تحفہ

روہت شرما کو ٹرپل ایچ کا تحفہ

ممبئی۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2017 جیتنے پر ممبئی انڈینز کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی ٹائٹل بیلٹ مل گئی۔ چودہ مرتبہ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن امریکی ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی او او ٹرپل ایچ نے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما سے ٹورنمنٹ میں کامیابی پر وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں خطابی بیلٹ بطور تحفہ دیں گے۔ آئی پی ایل کی فرنچائز نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں روہت شرما ڈبلیو ڈبلیو ای بیلٹ کو لہرا رہے ہیں جس پر دونوں طرف ممبئی انڈینز کا نام بھی درج ہے۔

اسپاٹ فکسنگ میں مزید 2 نئے ناموں کا انکشاف
لاہور۔16جولائی (سیاست ڈاٹ کام )اسپاٹ فکسنگ مقدمہ کی گھتی سلجھنے کے بجائے اور الجھ گئی ہے جیسا برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشنز اینڈریو ایف گریو کا انکشاف کیا ہے، جرح کے دوران اینڈریو گریو نے دو مزید پاکستانی کرکٹرز کے نام دے دیے۔ پی سی بی کا فکسنگ کے نئے کرداروں کو نوٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔ بورڈ کی جانب سے فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث کرکٹرز کے نام بتانے سے بھی گریز کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میں ایک فاسٹ بولر اور ایک مڈل آرڈر بیٹسمین ہے تاہم بورڈ کے پاس دونوں کرکٹرز کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ حتمی دلائل کے بعد اسپاٹ فکسنگ مقدمہ کی کارروائی مکمل ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT