Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / روہت ویمولہ کو دلت قرار دینے سے انکار کی مذمت

روہت ویمولہ کو دلت قرار دینے سے انکار کی مذمت

ایس وی کیندرم میں گول میز کانفرنس،پروفیسر کودنڈا رام اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔16اکٹوبر(سیاست نیوز) چیرمین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے روہت ویمولہ کی خودکشی کے اسباب تلاش کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی ایک رکنی روپن والا کمیشن کی رپورٹ جس میں روہت ویمولہ کو دلت سے انکار مذمت کی ۔ آج یہاں ایس وی کیندرم کے شعیب اللہ خان ہال میں کے سماجی جہدکاروں اور دانشواروں پر مشتمل تنظیموں کے زیراہتمام منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران پروفیسر کودانڈرام نے کہاکہ حکومت کوچاہئے تھاکہ وہ روہت ویمولہ کی خودکشی کے اسباب تلاش کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میںانتظامیہ کی جانب سے معاشی طور پر پسماندگی کاشکار طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ساتھ کی جارہی ناانصافیو ں کی روک تھام کے اقدامات اٹھاتی مگر ایسا نہیںہوا بلکہ کمیشن کے نام پر روہت ویمولہ کے طبقے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل بی سی کمیشن نے اعلامیہ اور سند کے بعد روہت ویمولہ کے دلت ہونے پر کسی قسم کا شبہ باقی نہیں ہے باوجود اسکے روپن لال کمیشن نے اپنی رپورٹ میں روہت ویمولہ کو خودکشی کے لئے اکسانے والوں کو کلین چیٹ دینے کی کوشش کی ہے۔ پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ قومی تعلیمی اداروں میں دیہی علاقوں سے تعلیم حاصل کرنے کی غرض میںنوجوان لڑکے لڑکیوں کے داخلوں کا عمل اب شروع ہوا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ طلباوطالبات کاتعلق نہایت پسماندہ خاندانوں سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میںسے کئی طلبا وطالبات انگریزی زبان سے ناواقف ہیںکیونکہ ا ن کی ابتدائی تعلیم علاقائی زبان میںہوئی ہے جس کی وجہہ سے وہ یونیورسٹی کے ماحول سے پوری طرح واقف نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے ماحول سے واقفیت کے لئے قدیم طلباء کی نگرانی میںقائم کی گئی تنظیموں اور یونینوں سے ان کی وابستگی ایک فطر ی عمل ہے جن کے قیام کا مقصد یونیورسٹیز میں طلباء بالخصوص ایس سی ‘ ایس ٹی او ردیگرپسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ پروفیسرکودنڈا رام نے کہاکہ ایسی ہی ایک تنظیم امبیڈکر اسٹوڈنٹ اسوسیشن اور دلت اسٹوڈنٹ اسوسیشن سے روہت ویمولہ کی وابستگی تھی جو پسماندہ طبقات کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی روک تھام کو اپنے قیام کا مقصد سمجھتے تھے۔کودنڈا رام نے روہت ویمولہ کے دلت ہونے پر کسی کو شبہ نہیںہوناچاہئے بلکہ روہت ویمولہ کو خودکشی پر آمادہ کرنے والو ں کے خلاف سخت کاروائی ضروری ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ شامل ہے۔پروفیسر کودنڈا رام نے روہت ویمولہ کے ساتھ انصاف دلانے اور ایچ سی یوکے ایس سی ‘ ایس ٹی پروفیسر کیساتھ ہونے والی زیادتیوںکے خلاف چلائی جارہی تحریکات کو تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مکمل تعاون کااعلان بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ روہت کے ساتھ انصاف تک تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی احتجاجیوں کے ساتھ ہے۔ پروفیسر کانچہ ایلیا‘ چکا رامیہ‘ پروفیسرہرا گوپال‘ ملے پلی لکشمیا‘ راما ملکوٹے‘ کاکی مادھو رائوریٹائرڈ آئی اے ایس‘ اور دیگر نے بھی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہت ویمولہ کو دلت اسٹوڈنٹ قراردیا اور کہاکہ روہت ویمولہ کے خاطیوں کو کیفرکردار کو پہنچانے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔

TOPPOPULARRECENT