Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / روہت کی رِتیکا سے شادی، متعدد ستارے شریک تقریب

روہت کی رِتیکا سے شادی، متعدد ستارے شریک تقریب

ممبئی ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار بیٹسمن روہت شرما نے اپنی ازدواجی زندگی کی اننگز شروع کر دی جبکہ اتوار کی رات منعقدہ شادی تقریب میں کپتان ایم ایس دھونی ، ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر سمیت یوراج سنگھ (معہ منگیر ہیزل کیچ) اور کئی دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔ ریکارڈ ہولڈر بیٹسمن روہت کی شادی کا میچ بھی ہو گیا ، جیسا کہ زندگی کی پِچ پر روہت نے رِتیکا سجدیہہ کو پارٹنر بنانے کیلئے سات رنز (پھیرے) مکمل کئے۔ شادی کی پُرشکوہ تقریب میں آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینس کی شریک مالک نیتا امبانی ، اُن کے شوہر مکیش امبانی اور دیگر شخصیتیں بھی شریک ہوئے، جن میں بالی ووڈ اسٹار بابی دیول شامل ہیں۔ ان چمکتے دمکتے اسپورٹس اور شوبز ستاروں کے علاوہ عزیزوں اور دوستوں کی آمد نے بھی نئے جوڑے کی خوشیوں کو چار چاند لگا دئیے۔

TOPPOPULARRECENT