Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / روہت کی ماں اور بھائی کو اے پی حکومت کی ملازمت کی پیشکش

روہت کی ماں اور بھائی کو اے پی حکومت کی ملازمت کی پیشکش

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ریسرچ اسکالر مہلوک وی روہت کے خودکشی واقعہ پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور افراد خاندان سے ملاقات کرکے انہیں پرسہ دیا۔ مہلوک روہت کے افراد خاندان کو بطور مالی مدد 5لاکھ روپئے دیئے۔ تلگودیشم پارٹی کے وفد نے صدر تلگودیشم پارٹی آندھرا پردیش مسٹر کلا وینکٹ راؤ کی زیر قیادت مہلوک روہت کی والدہ سے ملاقات کی اور قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے مسٹر وی کے روہت کی موت پرڈاؤس سے اپنے جذبات و احساسات اور رنج و غم کرنے کے اظہار سے واقف کروایا۔ وفد میں سینئر قائد تلگودیشم پارٹی مسٹر ایم نرسمہلو، وزراء آر کشوربابو، شریمتی پی سجاتا، صدر نشین اے پی ایس سی فینانس کارپوریشن جے پربھاکر راؤ و دیگر شامل تھے۔ وفد نے مہلوک روہت کی والدہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو، مہلوک روہت کے چھوٹے بھائی کو کالج میں ملازمت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روہت کی والدہ کو بھی روزگار کا موقع فراہم کرنے کے اقدامات کریں گے۔
علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی حقائق کا پتہ چلانے کیلئے تقرر کردہ کمیٹی رپورٹ کی بنیاد پر خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی اپیل کی۔

ارویند کجریوال کا آج دورہ حیدرآباد یونیورسٹی
حیدرآباد۔/20جنوری، (سیاست نیوز) چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال کل حیدرآباد یونیورسٹی کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ طلباء کے علاوہ دلت اسکالر روہت ویمولا کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں گے۔ ارویند کجریوال 22جنوری سے دمہ کے علاج کے نیچرو پیتھی علاج کے سلسلہ میں بنگلور جانے والے تھے لیکن انہوں نے یہ پروگرام ملتوی کردیاہے۔ وہ اب 27جنوری کو بغرض علاج بنگلور جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT