Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی‘پانڈیا کو موقع

روہت کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی‘پانڈیا کو موقع

ممبئی ۔10جولائی (سیاست ڈ اٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ مرلی وجے،ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔روہت شرما بھی ٹسٹ ٹیم میں شامل ہیں، انہوں نے آخری ٹسٹ گزشتہ اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا لیکن انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔روہت کی جگہ کھیلنے والے کرون نائر جنوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی کو ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم 26 جولائی کو گال ٹسٹ سے سیریز کا آغاز کرے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT