Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہت کی کامیاب سرجری

روہت کی کامیاب سرجری

نئی دہلی۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے سیدھے پیر کی کامیاب سرجری لندن میں ہوئی ہے اور وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیم نے ہندوستانی روہت شرما کے سیدھے پیر میں ہوئی سرجری کی اطلاع دی ہے جوکہ لندن میں ہوئی ہے اور اب وہ صحت یاب ہورہے ہیں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں انہیں دواخانہ سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی اطلاع کے بموجب بورڈ کی میڈیکل ٹیم مسلسل روہت شرما کے علاج کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ روہت شرما کس میچ سے واپسی کرپائیں گے۔ روہت شرما انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں شرکت سے محروم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT