Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / روہنگیاتشدد میں 96 ہلاکتیں ، بنگلہ دیش نے 90 مسلمانوں کو واپس بھیج دیا

روہنگیاتشدد میں 96 ہلاکتیں ، بنگلہ دیش نے 90 مسلمانوں کو واپس بھیج دیا

بنکاک ۔ /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں گزشتہ ہفتہ شروع ہوئے تشدد اور جھڑپوں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے ۔ آنگ سان سوچی کے دفتر نے آن لائین پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین میں اکثریت روہنگیا حملہ آوروں کی ہے اور 12 سکیورٹی ارکان عملہ بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ حکومت نے پہلی مرتبہ اس طرح کا اعلان کیا اور بتایا کہ عام شہریوں میں 6 افراد کی ہندو کے طور پر شناخت کی گئی ۔ میانمار میں بدھسٹ اکثریت میں ہے اور شمالی رکھینے میں جہاں روہنگیا مسلمانوں کی آبادی موجود ہے ، انہیںمسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اس دوران بنگلہ دیش نے میانمار سے نقل مقام کرنے والے تقریباً 90 روہنگیائی مسلمانوں کو حراست میں لیکر واپس بھیج دیا ۔ حالانکہ ملک سے فرار ہونے والے عوام پر میانمار کی فوج نے فائرنگ شروع کردی تھی ۔ میانمار کے سپاہیوں نے سرحد پر مارٹر اور مشین گنس چلائے جس سے عوام کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT