Sunday , March 26 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا متاثرین کو دیگر ممالک بھی پناہ دیں : بنگلہ دیش

روہنگیا متاثرین کو دیگر ممالک بھی پناہ دیں : بنگلہ دیش

نئی دہلی 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج کہا ہے کہ اُس نے میانمار سے روہنگیا متاثرین کو پناہ دی ہے اور اِس معاملہ میں دیگر ممالک کو بھی آگے آنا چاہئے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر متعینہ ہند سید معظم علی نے کہاکہ اُن کے ملک نے صوبہ رکھینے کے ساتھ متصلہ سرحد بند نہیں کی ہے۔ یہ اقلیتی طبقہ کی آبادی والا صوبہ ہے اور یہاں سے بے شمار روہنگیا مسلمان گزشتہ چند سال کے دوران مظالم کے باعث نقل مقام کرنے کیلئے مجبور ہیں۔
نوٹ بندی سے جرائم کم : پاریکر
پاناجی 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج دعویٰ کیاکہ مرکز کے نوٹ بندی اقدام کی وجہ سے ممبئی میں جرائم کی شرح کم ہوگئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا یہ فیصلہ تاریخی تھا اور اِس کی وجہ سے کالا دھن، کرپشن، دہشت گردی اور منشیات جیسی سرگرمیوں کو زبردست دھکہ پہنچا۔ اُنھوں نے کہاکہ ممبئی میں رقم لے کر قتل ، جبری وصولی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT