Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں تک رسائی نہیں :اقوام متحدہ

روہنگیا مسلمانوں تک رسائی نہیں :اقوام متحدہ

جنیوا ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی تفتیش کار یانگے لی نے کہا ہے کہ میانمار حکومت نے انہیں راکھین ریاست تک رسائی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق میانمار حکومت وہاں رہائش پذیر روہنگیا مسلمانوں کو نہ تو سیاسی آزادی اور نہ ہی شہریت فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کی حفاظت میں بھی ناکام رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گزشتہ پانچ دنوں سے ینگوں میں تھے۔
جرمنی: پناہ گزینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
برلن۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں رواں برس پناہ گزینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جرمن اخبار ’رائنِشے پوسٹ‘ کے مطابق ابھی تک دو لاکھ نو ہزار سے زائد مہاجرین سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔ جرمنی میں نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے وفاقی دفتر کے مطابق جولائی کے مہینے میں 23,700 شامی باشندوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کروائیں۔ اسی ماہ 16,200 درخواستوں کے ساتھ البانیہ کے باشندے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 7,100 تھی۔ پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث مہاجرین کیلئے بنائے گئے گھروں کی تعداد کم پڑ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT