Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا مسلمانوں پر حکومت کے موقف کی وضاحت : امیت شاہ

روہنگیا مسلمانوں پر حکومت کے موقف کی وضاحت : امیت شاہ

رانچی ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ۔ مسٹرشاہ نے آج یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت ہند روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں ہی ہرممکن مدد مہیا کرائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کمزور ہورہا ہے تو اسے مضبوط کرنے کا کام بی جے پی کا نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کو ہی اپنی پوزیشن مضبوط کرنی ہوگی ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے تین سال کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں ملک میں ذات پات ، اقرباء پروری اور منہ بھرائی کی سیاست کو اکھاڑ پھینکا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT