Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا مسلمانوں پر راہول موقف واضح کریں ‘ شاہ

روہنگیا مسلمانوں پر راہول موقف واضح کریں ‘ شاہ

احمدآباد ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور انکی پارٹی سے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ پر موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ امیت شاہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ کانگریس قائدین پی چدمبرم و ششی تھرور نے گذشتہ روز وزیراعظم کے موسومہ مکتوبات میں روہنگیا مسلمانوں کے ہندوستان میں داخلہ کی حمایت کی تھی۔ امیت شاہ نے کہا کہ ’’میں راہول گاندھی اور کانگریس سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس پر موقف واضح کریں۔ کانگریس کے ایک اور سینئر لیڈر کپل سبل روہنگیا مسلمانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں‘‘۔ اس سوال پر کہ آیا چند انتہاء پسند افراد کے سبب ساری برادری کو موردالزام ٹھہرانا درست ہوسکتا ہے؟۔ امیت شاہ نے جواب دیا کہ مرکز نے تمام حقائق پر غور کرنے کے سپریم کورٹ میں سنجیدگی کے ساتھ اپنے نظریات پیش کئے ہیں۔ امیت شاہ نے کہا کہ ’’یہ محض کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ انسانی حقوق کا سوال نہیں ہے۔ یہ قوم کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ ’ہم انہیں غذا فراہم کرسکتے ہیں۔ ہم انہیں مائنمار میں ملبوسات اور ادویات فراہم کرسکتے ہیں۔ ہم انہیں مکمل معاشی امداد دے سکتے ہیں لیکن ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا‘۔

TOPPOPULARRECENT