Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا مسلمانوں پر پیر کو حکومت کے حلفنامہ کا ادخال

روہنگیا مسلمانوں پر پیر کو حکومت کے حلفنامہ کا ادخال

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کے مسئلہ پر حکومت اپنے منصوبوں کے بارے میں دوشنبہ کو سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کرے گی۔ غیرقانونی روہنگیا مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے خلاف دائر کردہ ایک درخواست پر عدالت عظمیٰ نے حکومت کو اپنا حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر اخباری نمائندوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم 18 ستمبر کو سپریم کورٹ میں اپنا حلفنامہ داخل کریں گے۔ روہنگیا کے دو پناہ گزیں مہاجرین محمد سلیم اللہ اور محمد شاکر نے جو پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن میں درج رجسٹر ہیں، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس برادری کے خلاف بڑے پیمانے پر تعصب، امتیازی سلوک، تشدد اور خون خرابہ کے سبب جان بچانے کیلئے مائنمار سے فرار ہوکر ہندوستان میں پناہ لی گئی تھی۔ انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی سمجھوتوں کے بشمول مختلف بنیادوں پر اپنی ملک بدری کو چیلنج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT