Monday , May 1 2017
Home / ہندوستان / روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں دہشت گردی کی تربیت کا دعویٰ

روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں دہشت گردی کی تربیت کا دعویٰ

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میانمار سے تقریباً 40 ہزار روہنگیا مسلمان غیرقانونی طور پر  ہندوستان میںداخل ہوئے ہیں اور انہیں دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے۔ لوک سبھا میں آج ایک رکن نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی  پر زور دیا۔ بی جے ڈی رکن بی مہتاب نے کہا کہ صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی کے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور نیا دہشت گرد گروپ ابھر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی روہنگیا مسلمان جموں و کشمیر میں آدھار کارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان روہنگیا مسلمانوں سے آئی ایس ربط رکھے ہوئے ہے اور انہیں ملک میں دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو چاہئے کہ ان تمام کی نشاندہی کرتے ہوئے ملک سے باہر نکالے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT