Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے عالم اسلام سے نجیب رزاق کی اپیل

روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے عالم اسلام سے نجیب رزاق کی اپیل

کوالالمپور ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائشیا نجیب رزاق نے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن سے خواہش کی ہیکہ وہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی دامے، درمے اور سخنے امداد کیلئے آگے آئیں جو اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ او آئی سی اس بحران پر بات چیت کیلئے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس منعقد کررہا ہے۔ نجیب نے آج اپنی ایک تقریر کے دوران کہا کہ اب یہ بحران میانمار کا داخلی معاملہ نہیں رہا کیونکہ تشدد کا شکار روہنگیا مسلمان بڑے پیمانے پر نقل مکانی کررہے ہیں جو خطہ میں اتھل پتھل کا باعث ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ایک چبھتی ہوئی بات کہی کہ میانمار میں تشدد کا خاتمہ اس وقت سے پہلے ہوجانا چاہئے جب خدانخواستہ دولت اسلامیہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں وہاں دراندازی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو بھی سخت گیر بناتے ہوئے اپنے ساتھ شامل کرلے۔ یاد رہیکہ بدھسٹوں کی اکثریت والے میانمار میں سیکوریٹی فورسیس پر بھی روہنگیا مسلمانوں پر جبروستم ڈھائے جانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں ان کی ہلاکتیں، روہنگیا خواتین کی عصمت ریزی اور بڑے پیمانے پر مکانات کو آگ لگانا شامل ہے جس کی وجہ سے تقریباً 65000 روہنگیا مسلمان گذشتہ تین ماہ کے دوران سرحد پار کرکے بنگلہ دیش جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT