Friday , August 18 2017
Home / دنیا / روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت میانمار کو ترکی کی تائید

روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت میانمار کو ترکی کی تائید

نیپی ڈا۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے میانمار میں تشکیل شدہ نئی حکومت کی ان کوششوں کی تائید کی ہے جہاں روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیرخارجہ ترکی میولوت کو واسگلو نے کل میانمار کے وزیرخارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے حکومت میانمار کے ان اقدامات کو جو روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کئے جانے والے ہیں، ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہم میانمار کے مسلمانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ اپنا تعاون دینے تیار ہیں۔ ہم حکومت میانمار کے ہر مثبت اقدام کی تائید کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT